کھیل

بنگلہ دیش کیخلاف بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، سعود شکیل ٹیم کی حتمی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان بہت زیادہ اور قوی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی نے منظر نامہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کے نشتروں کی بارش ہو رہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ اب اپنی ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہو نگے جس کے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی انہی خطوط پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button