کھیل

بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر فاروق احمد کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے

سابق صدر نجم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن پوپن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کی تصدیق کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی تھی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نجم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔

یاد رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دبا کے پیش نظر استعفٰی دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button