کھیل

بھارتی خاتون ریسلرکا اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہوتے ہی بڑاجذباتی اعلان

ریسلر فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پرمایوس ہو گئیں تواستعفیٰ دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس 2024 سے وزن کے باعث ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بھارتی ریسلر نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماں کشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں۔

قوم کی ان سے وابستہ امیدیں ٹوٹنے پر انہوں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں ہے، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا۔ونیش پھوگاٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں مزید لکھا کہ ‘میں آپ سب کی مقروض ہوں، مجھے معاف کریں’۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رابطہ کیا تھا۔

ونیش پھوگاٹ کو بدھ کی صبح اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا، بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دیا گیا، منگل کو ہونے والے مقابلوں سے قبل ونیش کا ویٹ حد کے اندر تھا۔قوانین کے مطابق ڈس کوالیفائی ہونیوالے ایتھلیٹس پوزیشن میں آخری نمبر پر چلے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button