کھیل

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار، محسن نقوی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے' چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے دعوے پر ردعمل میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی مگر بھارتی بورڈ نے ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پرخبریں آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے مگر ہردفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، اگرکوئی صورت حال ہے توپی سی بی کوتحریری طورپرآگاہ کیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگربھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا توحکومت کے پاس جاں گا اور پھرحکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button