کھیل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اپنےسابق شوہر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو پہچاننے سے انکار

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو شعیب ملک کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اپنےسابق شوہر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو پہچاننے سے انکار۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو شعیب ملک کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کردیا۔ ثانیہ مرزا نے بھارت کا نام ٹینس کی دنیا میں روشن کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کے اعلان کیساتھ اپنی کامیابیاں سمیٹ کر ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

اگرچہ ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق ہوگئی ہے لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں فی الحال دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے ثانیہ مرزا اپنی زندگی کا احوال بتانے کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اسٹوری نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ بطور اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’پیارے انسٹاگرام، مجھے لوگوں کی پروفائل دکھا کہ مشورہ نہ دو کہ آپ ان لوگوں جانتے ہیں، میں انکو نہیں جانتی اور نہ ہی ان کو پسند کرتی ہوں‘۔

اسکرین گریب

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کا یہ تنقیدی وار کسی اور کے لیے نہیں بلکہ انکے سابقہ شوہر شعیب ملک کیلئے ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ثانیہ مرزا کو تو شعیب ملک کی شکل دیکھ کر انسٹاگرام استعمال کرنے کا دل ہی نہیں چاہتا ہوگا‘۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button