کھیل

بھارتی کرکٹرز میں125کروڑ کی انعامی رقم’کس کو کیا ملے گا؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم کیلئے خطیر رقم کا اعلان کیا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے بھارتی بورڈ کی انعامی رقم کی تقسیم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم کیلئے 125 کروڑ بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ کی اعلان کردہ انعامی رقم 125 کروڑ بھارتی روپے 42 اراکین میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف، ریزروز اور دیگر 42 افراد شامل تھے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انعامی رقم تمام افراد میں تقسیم کی جا رہی ہے تاہم انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق15رکنی اسکواڈ کو یکساں طور پر 5، 5کروڑ روپے دیے جائیں گے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ سپورٹ اسٹاف کے اراکین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے۔انعامی رقم سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے، ایک فزیو تھراپسٹ، 3تھرو ڈان اسپیشلسٹ، 2مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو 2، 2 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ 4 ریزروکھلاڑیوں کو بھی ایک ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button