کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدر 18 سال کےبعد پاکستان آئیں گے

ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر18سال کے بعد پاکستان آئیں گے،رپورٹس کے مطابق کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔راجر بنی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز س

بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔ واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button