کھیل

بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے دھڑن تختہ کر دیا ، کئی ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے

بنگلہ دیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکن سابق لیجنڈری مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ہے

کانپور (سپورٹس ڈیسک) بھارٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی نے دھڑن تختہ کر دیا ، بنگلہ دیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں کئی ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے کانپور ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے ۔ آخری روز کے کھیل میں بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے اپنی بائولنگ کا جادو دیکھاتے ہوئے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مہمان ٹیم کے خلاف ایشون نے چنئی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں سنچری اسکور کی تھی اور سیریز میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔اسی شاندار کارکردگی پر ایشون کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشون نے سری لنکا کے مری دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔ مری دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایشون نے 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنی 35 سیریز میں جیتے ہیں۔ میچز کی تعداد کے حساب سے دیکھا جائے تو ایشون نے مرلی دھرن سے تیز 11 پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button