کھیل

بھارت اوربنگلا دیش کےدرمیان دو سرے ٹیسٹ میچ کےپہلے دن ناخوش گوار واقعہ پیش آگیا

اسٹیڈیم میں موجود بنگلا دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا

کانپور (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دو سرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ناخوش گوار واقعہ پیش آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود بنگلا دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا۔ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو درمیان میں آنا پڑا جس کے بعد زخمی ہونے والے بنگلا دیشی مداح ٹائیگر روبی کو اسپتال لے جایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، بنگلا دیشی مداح اسٹینڈ سی میں بیٹھا تھا اور اس نے شیر سے مماثلت والا لباس پہنا ہوا تھا۔ اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم بنگلا دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button