کھیل

بیوی کا پارہ ہائی،باکسر عامر خان کی دوڑیں لگ گئیں

باکسرعامرخان ماڈل سمیرا سےتعلقات کےاعتراف کےبعد اپنی شادی بچانے کے لئے پُرعزم ہیں تاہم اب وہ اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے کاروبار میں 1 لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بیوی کا پارہ ہائی،باکسر عامر خان کی دوڑیں لگ گئیں رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان ماڈل سمیرا سےتعلقات کےاعتراف کےبعد اپنی شادی بچانے کے لئے پُرعزم ہیں تاہم اب وہ اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے کاروبار میں 1 لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر اور ماڈل سمیرا کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ فریال مخدوم باکسر کی بار بار بے وفائی سے تنگ آکر الگ رہنے لگی تھیں، جس کے بعد عامر خان نے غلط عادت ترک کرنے کے لیے تھراپی کرانے کا وعدہ بھی کیا۔

تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کو بچانے کی خاطر اہلیہ کے کاسمیٹک برانڈ ’فریال بیوٹی‘ کے کاروبار میں 1 لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی، صرف یہ ہی نہیں بلکہ دبئی میں اپنے گھر میں نیا سوئمنگ پول بھی بنوایا اور ایک نئی رینج روور بھی خریدی ہے جسے یہ جوڑا استعمال کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں، باکسر اپنی اہلیہ کو یہ یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ وہ شادی کو بچانے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ باکسر اہلیہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بدلنے کو تیار ہیں اور اہلیہ کی جذباتی و مالی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو اب 13 سال ہوچکے ہیں اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں، جن کا نام لامیسا، عالینا اور محمد ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button