کھیل
بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان کیوں آنا چاہتے ہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی دعوت دی گئی، ساتھ ہی اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کپ 2023ء کے سلسلہ پاکستان میں ہونے والے میچز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر اور نائب صدر کا سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کرنے کیلئے آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل کے تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بھجوائے ہیں آئی سی سی رکن ممالک کو بھی میچز دیکھنے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی دعوت دی گئی، ساتھ ہی اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ راجر بنی اور راجیو شکلا کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے۔