کھیل

جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی پہلی بارپاکستان آمد

جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 ستمبر کو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی پہلی بارپاکستان آمد جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی بار دورہ پاکستان کے لئے کراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچی۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے صدر مملکت کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔  کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل ون سے ٹیم کی قیام گاہ تک سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 ستمبر کو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے میچز بھی کھیلیں گی۔ جنوبی افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button