کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قومی ٹیم کا اعلان، کتنی تبدیلیاں ہوئیں؟

پاکستان الیون میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ' عثمان خان کی جگہ سلمان آغاز کی واپسی، جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل ہے

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اس میں کتنی تبدیلیاں کی گئی ہیں اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان الیون میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رف اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button