جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے آئوٹ، فخر زمان نے عاقب جاوید کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے مجھے فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا لیکن میں بلکل فٹ ہوں ان کی یہ بیان بلکل بے بنیاد ہے: فخر زمان
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین فخر زمان کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی سکواڈ سے باہر کیوں نکالا گیا؟ سچ سامنے آنے کے بعد ہیڈ کوچ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ نہ بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے مجھے فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا لیکن میں بلکل فٹ ہوں اگر میری فٹنس کا کوئی مسئلہ ہوتا تو میں ڈومیسٹک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہ کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنا کیریئر چیمپئنز ٹرافی سے شروع کیا تھا، اور شکر گزار ہوں کہ میری کارکردگی اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچ جیتے۔ اس چیمپئنز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاویدنے فخر زمان کو ٹیم کا حصہ نہ بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے غور نہیں کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کرپائے ہیں۔