کھیل

جونیئر سکوائش چیمپئن شپ، پاکستان کے 4کھلاڑیوں کی فائنل میں رسائی

انڈر 15 کا آل پاکستان فائنل پاکستان کے حذیفہ شاہد اور سہیل عدنان کے درمیان ہوگا جبکہ انڈر 17 میں پاکستان کے عبداللہ نواز فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے 4 کھلاڑی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے’ پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں جہاں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 15 کا آل پاکستان فائنل پاکستان کے حذیفہ شاہد اور سہیل عدنان کے درمیان ہوگا جبکہ انڈر 17 میں پاکستان کے عبداللہ نواز فائنل میں پہنچ گئے۔ عبداللہ نواز نے ملائیشیا کے کھلاڑی التمش سلام بن حاجی کو تین ۔ صفر سے ہرایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے اذان علی کو ملائیشین پلیئر نے شکست دی۔اس کے علاوہ انڈر 19 میں پاکستان کے حمزہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔حمزہ نے سیمی فائنل میں ہم وطن محمد عماد کو تین ۔ صفر سے شکست دی۔ حمزہ خان فائنل میں ملائیشیا کے حارث دانیال سے مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button