دوسرا ٹیسٹ:طلبا کا داخلہ مفت کرنے پر ایک شرط کیا رکھی گئی؟
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگلادیش نے ہوم گرانڈ پر 10 وکٹوں سے شکست دی تھی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے طلبا کا داخلہ مفت کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے طلبا کو یونیفارم لازمی پہننا ہوگا جبکہ تعلیمی ادارے کا کارڈ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔طلبا کیلئے کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) میں داخلہ سیٹوں کی دستیابی سے مشروط سے ہوگی جبکہ پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) سے میچ دیکھ سکیں گے۔
طلبا کیلئے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شائقین کیلئے مفت شٹل بس سروس کی سہولت بحال رہے گی۔قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی عدم دلچسپی پر آخری دو روز کیلئے فینز کا داخلہ مفت کردیا تھا۔یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ اسٹارز کو سپورٹ کرنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے۔