کھیل

دوسرا ٹیسٹ:پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم 274 رنز بنا کرآل آؤٹ

دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی 8 وکٹیں 246 رنز پر گر گئیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری، عبد اللّٰہ شفیق کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم 274 رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی۔  راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی 8 وکٹیں 246 رنز پر گر گئیں۔  پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری، عبد اللّٰہ شفیق کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا جبکہ دوسری وکٹ 107رنز پر گری، کپتان شان مسعود 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 123 رنز پر گری، صائم ایوب 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے 94 گیندوں پر نصف بنائی ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں دوسری ففٹی اسکور کی ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 151 رنز اور پانچویں وکٹ 179 رنز پر گری، سعود شکیل 16 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے میر حمزہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں موسم صاف ہو گیا اور گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔

گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button