کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ : بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگزمیں 565 رنز بنا کرآؤٹ،پاکستان پر 117 رنزکی برتری

بنگلادیش نے پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن بھی پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور گزشتہ روز کے ٹوٹل میں مزید 249 رنز جوڑ دیے۔

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل ہے۔ بنگلادیش نے پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن بھی پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور گزشتہ روز کے ٹوٹل میں مزید 249 رنز جوڑ دیے۔ پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آٹ سے کیا تو مشفق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آٹ ہو گئے جبکہ مشفق الرحیم نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11ویں سنچری مکمل کی۔


مشفق الرحیم کا ساتھ دینے کیلیے مہدی حسن میراز آئے اور دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ پر 196 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے پاکستان کی ناصرف سبقت کو ختم کیا بلکہ اپنی ٹیم کیلیے برتری بھی حاصل کرلی۔ مشفق الرحیم 191 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے، جبکہ 77 رنز بنانے والے مہدی حسن کو شاہین آفریدی نے چلتا کیا۔ اختتامی بلے بازوں میں سے شورف السلام نے 22 رنز بنا کر ٹیم کو 565 کے ٹوٹل تک پہنچا دیا۔


پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ لی۔بنگلادیش کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں 93 رنز بنانے والے شادمان اسلام اور 50 رنز بنانے والے مومن الحق بھی شامل ہیں۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button