کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ کیسی بنائی جا رہی ہے؟اہم خبر

ٹیسٹ کیلئے پچ پر ہلکی گھاس چھوڑی جائے گی' تیاریاں عروج پر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے پچ گزشتہ چند برس کے برعکس بنائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ پر ہلکی گھاس چھوڑی جائے گی، پاکستان بھی 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ بنگلادیش کے خلاف میدان میں اترے گا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی فاسٹ بولنگ لائن شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ، نسیم شاہ اور خرم شہزاد پر مشتمل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں فاسٹ بولر عامر جمال کے کھیلنے کے امکانات کم ہیں، ان کا تاحال فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عامر جمال نے نیٹ میں بولنگ اور بیٹنگ شروع کردی ہے، میچ کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان آغا بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے بطور وکٹ کیپر سرفراز احمد یا محمد رضوان میں سے کسے کھِلایا جائے؟ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار پچز پر بہتر ریکارڈ کے باعث محمد رضوان کے کھیلنے کے امکانات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button