کھیل

رونالڈو کے قرآن پاک کی تلاوت پڑھنے کی ویڈیو وائرل، سچ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مسجد میں قرآن پڑھنے والا شخص پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔وائرل ویڈیو کو متعدد فیس بک صارفین سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین شیئر کررہے ہیں، جس کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔فیسبک کے کیشن میں لکھا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔

فیک نیوز ویڈیو کے حوالے سے معلوم کیا تو رونالڈو کی طرح دیکھنے والا یہ شخص بیور عبداللہ ہیں، جنہوں نے قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔بیور عبداللہ، دراصل عراقی نژاد برطانوی ہیں، انکے ٹِک ٹاک اکائونٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انہیں رونالڈو مشابہت کی وجہ سے عالمی شہرت ملی اور وہ اپنی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں کام کرنے لگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button