کھیل
روہت اور کوہلی کا دھڑن تختہ کرنے والابنگلہ دیش کا بولر کون ہے؟
حسن نے 18اوورزمیں روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کو آئوٹ کیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر حسن محمود توجہ کا مرکز بنے رہے۔چنئی میں گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نوجوان بنگلا دیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے بھارتی بیٹرز کو خوب تنگ کیا۔
حسن محمود نے پہلے دن 18 اوورز کرا کے 4بھارتی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہوں نے روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کو آئوٹ کیا۔24 سالہ بنگلا دیشی فاسٹ بولر نے مارچ 2020 میں انٹرنیشنل لیول پر ڈیبیو کیا تھا جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں انہوں نے اسی سال سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔
حسن محمود کی بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کی سوشل میڈیا پر بھی تعریف کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ختم ہونے پر بھارت نے 6 وکٹ پر 339 رنز بنائے تھے۔