کھیل

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی رخصتی تقریب کا انعقاد

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز ، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے

لاہور میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز ، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ لاہور میں مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں  قومی کرکٹر  بابر اعظم، شان مسعود  اور عثمان قادر  تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور  آئے۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

چیمپئنز  ون ڈے کپ میں شریک کھلاڑی  تقریب میں شرکت کے بعد فیصل آباد واپس چلےگئے۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،سابق کپتان  انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں مشتاق احمد کے قریبی عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد  شریک ہوئی۔ خیال رہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل  لاہور میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button