سابق کرکٹر ونود کمبلے نشے میں یا بیمار’ویڈیو وائرل
سابق کرکٹر کو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، چلنا انتہائی مشکل ہو گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کافی عرصے سے صحت خرابی کے مسائل کا شکار ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے انکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، ان کیلئے چلنا نہایتی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھے جبکہ کچھ نے کہا کہ سابق کرکٹر جسمانی طور پر ناساز ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع نے ویڈیو کی کوئی تصدیق نہیں کی تاہم سوشل سائٹس پر ونود کامبلی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔سابق کرکٹر نے بھارت کیلئے 100 سے زائد ون ڈے جبکہ 17 ٹیسٹ میچز کھیلے، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے فرسٹ کلاس میچز میں 10 ہزار سے زائد رنز بنارکھے ہیں۔