کھیل

ساف انڈر 17چیمپئین شپ’پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں 1-5 سے فتح سمیٹی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بھوٹان میں منعقدہ 2024 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ مقابلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں 1-5 سے فتح سمیٹی۔

قومی ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں دوسری فتح سمیٹی جبکہ میزبان بھوٹان کیساتھ میچ 3-3 سے ڈرا ہوا تھا۔مزید پڑھیں: ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ؛ بھوٹان، پاکستان کا میچ برابر۔پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے 2، محمد طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button