کھیل

سری لنکا اور نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 نہیں 6 روز کا ‘ مگرکیوں ؟

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ کے ایک روز کو ریسٹ ڈے قرار دیا گیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 کے بجائے 6 روز پر مشتمل ہو گا۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیدرمیان ٹیسٹ میچ میں ریسٹ ڈے واپس آگیا، سری لنکا کرکٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں دوٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 روز پر مشتمل ہو گا، پہلا ٹیسٹ میچ گال میں 18 ستمبر سے 23 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 ستمبر سے گال میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں صدارتی الیکشن کی وجہ سے ٹیسٹ میچ 6 روز کا رکھا گیا ہے، 21 ستمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ کا ریسٹ ڈے قرار دیا گیا ہے۔20 سال میں پہلی بار ٹیسٹ میچ 6 روز پر مشتمل ہو گا، آخری بار 2008 میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ الیکشن کی وجہ سے 6 روز پر مشتمل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button