کھیل
سری لنکن سابق کرکٹر تھریما خطرناک کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل
سری لنکن سابق کرکٹر تھریما کی گاڑی مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں تھریمانے کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا
سری لنکا(کھوج نیوز ویب ڈیسک) سری لنکا ٹیم کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریما خطرناک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکا ٹیم کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے کی گاڑی کو حادثہ سری لنکا کے شہر انو راداپورا میں پیش آیا۔ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں تھریمانے کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے میں خوش قسمتی سے لاہیرو تھریمانے محفوظ رہے،انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا۔