کھیل

سُپر سکسز:متحدہ عرب امارات نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہرکردیا

ہانگ کانگ سُپر 6 میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا

ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک) سُپر سکسز میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔  متحدہ عرب امارات نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 1 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا ہے۔  ہانگ کانگ سُپر 6 میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 129 رنز بنا سکی اور یوں 1 رن سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھی ہانگ کانگ سپر سکسز میں بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا تھا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button