کھیل

شان مسعود نے ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دنے کا اعلان کردیا

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں: کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔ان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، کوچز جیسن گلیپسی اورگیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، کوچز کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا موقع مل رہا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 9 میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے۔

شان مسعود نے اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہا کہ وہ قومی ہیرو ہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے، ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔کپتان ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، دس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی، آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیت نہ سکے۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیرملکی کوچز بھی تھے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے، ان کا تجربہ کار اسکواڈ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button