کھیل

شاہد آفریدی نےپاکستانی ٹیم کے بھارتی دورے پرکیا کہا ؟

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے بھارتی دورے پر کیا کہا ؟سب کو پتا چل گیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کیلیے بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے،پاکستان نے مشکل وقت میں بھارت کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہیے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button