کھیل

شاہد آفریدی کی سیاست میں انٹری یا فلاحی کاموں میں؟

اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے'لیگز اور فلاحی منصوبوں پر توجہ ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کرکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا۔محض 17 سال کی عمر میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد نام کمانے والے شاہد آفریدی کے نام سے کون واقف نہیں؟۔مردانہ وجاہت کے حامل اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کھیلے اور بعد میں انہوں نے کئی لیگز میں بھی حصہ لیا جہاں وہ ہمیشہ ٹاپ پر رہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب وہ لیگز اور فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے اداکارہ اشنا شاہ کے نئے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم پہلوئوں پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی پہلو پر بھی اپنے خیالات بتادیے۔گزشتہ ایک سال کے دوران شاہد آفریدی نے کچھ سیاسی بیانات بھی دیے تھے اس لیے لوگ جاننا چاہتے تھے کہ کیا وہ بھی سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی میدان میں انٹری کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے اپنا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ،میں سیاست میں آنا چاہتا تھا اور میرے ذہن میں ایک پارٹی بھی تھی لیکن 2021کے بعد میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ، میں اب سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتا اور صرف فلاح و بہبود کے کاموں پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔سابق کپتان کا ماننا ہے کہ،یہاں اقتدار میں لوگ کام نہیں کرتے اور صرف لڑتے رہتے ہیں اس لیے وہ اس سے دور ہی رہنا چاہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button