شاہین آفریدی نے بیٹے کی آمد’نام بھی رکھ لیا مگر کیا؟
بیٹے کی پیدائش کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی انسٹا پوسٹ دیکھتے ہی وائرل ہو گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے عالیار کی پیدائش کے بعد خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔دنیائے کرکٹ کے خوبرو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ برس فروری میں نکاح کیا بعد ازاں اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی ستمبر 2023 میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کو رخصت کر کے شاہانہ انداز میں اپنے گھر لے گئے ۔شادی کے محض 11ویں ماہ اس جوڑے نے بیٹے کی صورت میں اپنے چاہنے والوں کو نہ صرف بڑی خوش خبری سنائی بلکہ شاہد آفریدی کو دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا کا بھی لقب دلوادیا۔
شاہن آفریدی اور انشا آفریدی نے 24 اگست بروز ہفتہ اپنے بیٹے کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا جس کا نام انہوں نے عالیار رکھا۔اب جبکہ انشا اور فاسٹ بولر کو نامور شخصیات کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں اور پیغامات موصول ہورہے ہیں وہیں شاہین آفریدی نے بیٹے کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام کا رخ کرکے خوبصورت پوسٹ بھی مداحوں کی خدمت میں شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے مونوکروم جھلک جاری کی جس میں شاہین اور انشا کا ہاتھ موجود تھا جنہوں نے ننھے مہمان کے ننھے ننھے سے ہاتھ کو تھاما ہوا تھا۔خوبصورت جھلک شیئر کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے پوسٹ کے کیپشن میں نوٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیا۔
شاہین آفریدی نے باپ بننے کے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،یہ لمحہ سب کچھ بدل دیتا ہے۔دل کی کیفیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ،میرا دل بھر گیا ہے اور میری زندگی ابھی بہت بہتر ہوگئی ہے۔ عالیار کو دنیا میں خوشآمدید کہنے کی یہ تاریخ 24/08/2024 ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی۔ شاہین آفریدی نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیپشن کا خوبصورت اختتام کچھ اسطرح کیا کہ،میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا جس طرح انہوں نے تمام تکالیف برداشت کیں۔ حقیقی طور پر وہ ہمارے چھوٹے خاندان کا سپورٹ سسٹم ہیں۔
شاہین نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں ہمارے راستے میں آنے والی تمام پیاری خواہشات اور دعاں کا شکر گزار ہوں۔ میری چھوٹی فیملی کو اپنی دعاں میں یاد رکھیں۔دوسری جانب شاہین آفریدی کی اس پوسٹ پر حارث رف سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔