کھیل

شاہین آفریدی کو 100 وکٹیں لینے پر کیا تحفہ ملا؟

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ دیا گیا

سری لنکا(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ دیا گیا۔ محمد رضوان نے ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا، سوینئر گیند پرشاہین کی 100 وکٹوں کی یاد داشت کے طور پر 100 کا ہندسہ درج ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ شاہین آفریدی نوجوان کرکٹرز کےلیے رول ماڈل اور ایک متاثر کن شخصیت ہیں، دعا ہے شاہین آفریدی مزید کامیابیاں اپنے نام کریں۔ محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کےلیے پشتو زبان میں بھی پیغام جاری کیا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانیوالے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے جن کو فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button