کھیل

شاہین کا شکار، سوشل صارفین نے روہت کو خرگوش قرار دیدیا

شاہین کی جشن منانے کی تصویر اور روہت کے آؤٹ ہونے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ''یہ اسے نہیں کھیل سکتے'' اب روہت شاہین کا آفیشل خرگوش بن چکا ہے: سوشل میڈیا

پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما کو ایک بار پھر آؤٹ کلاس کردیا۔

میچ کے آغاز سے ہی شاہین کے سامنے روہت شرما مشکلات کا شکار نظر آئے اور22 گیندوں پر11 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔ شاہین کے ہاتھوں روہت شرما کے شکار پر سوشل میڈیا صارفین خوب تبصرے کر رہے ہیں اور ایکس (ٹوئٹر)پر دلچسپ پوسٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ‘ ایسا لگتا ہے کہ روہت شاہین کا نیا خرگوش ہے’۔ ایک صارف نے شاہین کی جشن منانے کی تصویر اور روہت کے آٹ ہونے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ’ یہ اسے نہیں کھیل سکتے’۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب روہت شاہین کا آفیشل خرگوش بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button