کھیل

شہباز شریف نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت وزیر اعظم ہائوس مدعو کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزازمیں آج شام استقبالیہ دیا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو فیملی کیساتھ وزیر اعظم ہائوس مدعو کر لیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کے لیے بلا لیا جبکہ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان متوقع ہے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے ۔ اس دوران وزیراعظم کی جانب سے ارشد نعیم کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزازمیں آج شام استقبالیہ دیا جائے گا، تقریب میں سابق اولمپینز وفاقی وزرا اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ ارشد ندیم 10 اگست کو فرانس اولمپک جیولن تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button