کھیل

ضدی کہیں کا!سلیکشن میں تبدیلیوں پر مزاحمت کرتا ہے

اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا:سابق چیف سیلیکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم بہت ضدی ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے خلاف اکثر مزاحمت کرتے تھے۔مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران سابق سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ وہ ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے، وہ چینجز قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے تھے۔

سابق سلیکٹر نے ایسے وقت میں انکشاف کیا ہے کہ جب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے رانڈر سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان بابراعظم کی کپتانی پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ دوران آل رانڈر عماد وسیم کی انجری چھپائی گئی، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔ انہیں اسی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن ٹیم میں 4کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں۔ اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button