کھیل

عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد عمران نذیر کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی

میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنیکا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے، میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا،

لاہور (سپورٹس ڈیسک) عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین عمران نذیر کی بھی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین عمران نذیر نے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے، میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا، میں چونکہ بہت عرصہ کرکٹ سے باہر رہا ہوں اس لیے مجھے فٹنس کے لیے تھوڑا وقت لگے گا، میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ اسکلز پرایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ زندگی اور صحت ملی ہے اس لیے اب دوبارہ کھیلنا شروع کردیا ہے، میں جاتے جاتے اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ کرکٹ میرا روزگار ہے، میں اپنے بچوں اور نوجوانوں کے لیے انسپائریشن بننا چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ہمیشہ ڈٹے رہنا چاہیے جیسے کہ اب میں ڈٹ گیا ہوں کہ مجھے اچھے لیول کی کرکٹ کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللہ کھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا، میری سلو پوائزننگ کی گئی اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا، بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ریکوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈرانا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button