کھیل

عمر رسیدہ کھلاڑیوں کوکرکٹ ٹیم سےفارغ کیا جائے،سابق کرکٹرز کا مطالبہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد سابق کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )عمر رسیدہ کھلاڑیوں کوکرکٹ ٹیم سےفارغ کیا جائے،سابق کرکٹرز کا مطالبہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد سابق کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر پھٹ پڑے۔ سابق کرکٹر سکندر بخت نے مطالبہ کیا ہے کہ اَن فٹ اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے فارغ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تمام فارمیٹس میں کپتان کو بدلنا پڑے گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں آگے لے کر آنا ہو گا۔سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر بکروں کے ایموجیز ڈال کر پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’قربانی کے بکرے حاضر ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا المیہ یہ ہے کہ اعلیٰ حکام کریڈٹ تو لیتے ہیں لیکن ذمے داری نہیں لیتے۔سابق لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر لکھا کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوا‘۔ قومی کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ حقدار ٹیمیں سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اگر آپ اس پر انحصار کئے بیٹھے ہیں کہ آئرلینڈ کسی ٹیم کو ہرا دے تو آپ کوالیفائی کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ مت سوچیں کہ ’قدرت کا نظام‘ ان کیلئے بھی کام کرتا ہے جو خود مستحق نہیں ہیں اور اپنی اصلاح کیلئے تیار نہیں۔

۔احمد شہزاد نے لکھا کہ اب سب کی نظریں چیئرمین پی سی بی پر ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان کی کہانی تین میچز کھیل کر ہی تمام ہوچکی ہے، اب پاکستان کا آئرلینڈ سے اتوار کو ہونے والا میچ رسمی کارروائی بن کر رہ گیا۔لارڈر ہل میں بارش پاکستانیوں کی امیدیں بہا کر لے گئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے سے بھارت کے ساتھ امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button