غضب پریم کہانی:پانڈیا کی نتاشا سے3بار شادی پھر بھی مقدر میں اکلاپا
کلب ڈیٹنگ، شادی سے پہلے حمل اور 3بارشادی مگر انجام افسوسناک
لاہور(شوبزڈیسک)عالمی میڈیا پر طویل عرصے تک طلاق کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہنے والے سلیبریٹی کپل کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان بلآخر طلاق ہوگئی۔دونوں فریقین کی جانب سے طلاق کی وجہ تو اب تک سامنے نہیں آئی تاہم مداح کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موو آن کرنے کا مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔اپنی طلاق کی خبروں کی بدولت دنیا بھر کے میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے اس جوڑے کی پریم کہانی بھی کچھ کم عجیب نہیں۔ نائٹ کلب میں آنکھیں چار ہونے سے لیکر شادی سے قبل والدین بننے تک اس جوڑے نے اپنے افیئر کی بدولت میڈیا کی خوب توجہ سمیٹی تھی۔
آئیے ہاردیک اور نتاشا کی ڈیٹنگ لائف سے شادی کے بارے میں اہم موڑ سے پردہ اٹھاتے ہیں۔جوڑے کی ممبئی کے نائٹ کلب میں پہلی ملاقات بڑی پرجوش تھی ۔ جہاں سے دونوں کی 2018 میں پہلی مرتبہ دوستی شروع ہوئی۔ اس وقت نتاشا نہیں جانتی تھی کہ ہاردیک بھارتی ٹیم کے پلیئر ہیں مگر ہاردیک نے پہلی ہی ملاقات میں اپنا دل نتاشا کو دے دیا تھا۔پانڈیا کی جانب سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا گیا کہ ممبئی کے ایک کلب میں رات کے ایک بجے میں سر پر ہیٹ، گلے میں زنجیر اور ہاتھ میں گھڑی پہن کر بیٹھا ہوا تھا نتاشا نے سوچا کہ یہ کوئی رینڈم انسان ہے اور یوں ہماری گفتگو شروع ہوئی ۔
اپنی ڈیٹنگ لائف کے حوالے سے بتاتے ہوئے پانڈیا کا کہنا تھا کہ کلب میں ملاقات کے بعد میں نے نتاشا کو اپنی سالگرہ پر مدعو کیا اور یہ پہلا موقع تھا جب ہم بطور دوست ملے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈیٹنگ کی خبروں کے باوجود بھی سال 2020سے پہلے دونوں سلیبریٹیز نے کبھی کھل کر اپنے تعلقات کا انکشاف نہیں کیا۔شادی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹر پانڈیا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہوگیا تھاکہ نتاشا ہی وہ انسان ہیں جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزار سکتا ہوں اور یوں میں نے 2020میں نتاشا کو فلمی انداز میں پروپوز کرہی لیا۔
بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اداکارہ نتاشا کو یاٹ پر پرپوز کیا تھا جسکی ویڈیو بھارتی آل رائونڈر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بھی کی گئی۔پروپوزل کے بعد ہی اچانک ہی دنیا بھر میں کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد لاک ڈائون کے دوران ہی ایک دن نتاشا اور ہاردیک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیاتھا۔
31مئی 2020میں جوڑے کی جانب سے کورٹ میرج کی گئی تھی جس کے کچھ ہی دنوں بعد انکشاف ہوا کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔کرکٹر ہاردیک اور اداکارہ نتاشا یوں ایک بار پھر اداکارہ کے شادی سے قبل حاملہ ہونے کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے۔اس وقت سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی کہ اداکارہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں اور اسی لیے جوڑے نے عجلت میں شادی کی ہے۔شادی کے دو مہینے بعد جولائی 2020میں کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے بیٹے آگستیہ پانڈیا کا دنیا میں استقبال کیا۔ نتاشا اور ہاردیک اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہی تھے تاہم جوڑے کی طلاق کے بعد اس وقت اگستیہ اپنی ماں نتاشا کے ساتھ اپنی نانی کے گھر میں ہے۔
بیٹے کی پیدائش کے تین سال بعد 2023میں ہاردیک اور نتاشا نے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی شادی پہلے ہندو اور پھر عیسائی رسم و رواج کے مطابق بڑے دھوم دھام سے ہوئی۔سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن اسی دوران رواں سال آئی پی ایل کے درمیان خبر آئی کہ نتاشا اور ہاردیک کے مابین معاملات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طلاق کو پبلسٹی اسٹنٹ بھی کہا گیا لیکن یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اچانک نتاشا نے انسٹاگرام سے اپنی اور ہاردیک کی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے اپنے انسٹا یوزر نیم سے شوہر کا سابقہ بھی ہٹا دیا۔
نتاشا کی جانب سے ہاردیک کے ساتھ سوشل میڈیا اکائونٹس سے تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ہی جوڑے کے مابین گرما گرمی کی خبر میڈیا کی زینت بن گئی۔مداحوں کی جانب سے شروعات میں اس حوالے سے تشویس کا اظہار کیا گیا مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نتاشا اور ہاردیک کی پر وقار خاموشی پر معاملے کو پبلسٹی اسٹنٹ کا رخ دے دیا گیا۔صارفین کا کہنا تھا کہ طلاق کا تمام تر ڈرامہ جوڑے کی جانب سے پبلسٹی کا ایک گھٹیا اسٹنٹ تھا کیونکہ ہاردیک فارم میں نہیں تھے اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں انہیں اپنی جگہ بنانے کیلئے عوامی ہمدردی کی ضرورت تھی جو انہیں بخوبی ملی۔حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی انڈیا لانے کے بعد شائقین متجسس تھے کہ نتاشا نے ہاردیک کو مبارکباد کیوں نہیں دی؟۔
صرف یہی نہیں حال ہی میں ہاردیک پانڈیا اپنے بیٹے اگستیہ کی سالگرہ کے موقع پر بیٹے کے ساتھ اکیلے نظر آئے اور ایک مرتبہ پھر فیملی ایونٹ میں نتاشا کی موجودگی صارفین کو کھٹکنے لگی۔وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہواور یوں وہ وقت بھی آگیا جب اپنی ڈیٹنگ سے علیحدگی تک سرخیوں میں رہنے والے جوڑے نے اپنے افسانے کو ایک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑ دیا۔حال ہی میں کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے میڈیا پر جاری تمام چہ میگوئیوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے اپنی طلاق کا اعلان کرکیا تو مداح رنجیدہ ہوگئے۔
مداحوں کو طلاق کی اطلاع دیتے ہوئے ہاردیک اور نتاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ جاری کی۔ پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ہم نے باہمی طور پر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم طلاق کے بعد دونوں فریقین نے بیٹے آگستیہ کی کو پرینٹنگ جاری رکھتے ہوئے بطور والدین اپنے تمام تر فرائض خوش اسلوبی سے نبھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔طلاق کی تصدیق کے بعد مداحوں کی جانب سے امبانیز ویڈنگ میں ڈانس فلور پر اپنے مووز سے آگ لگانے والی اننیا پانڈے کو کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے جوڑا جانے لگا ہے۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ ادیتیہ رائے کپور سے علیحدگی کے بعد دلبرداشتہ اداکارہ اننیا پانڈے اور حالیہ طلاق کے صدمے سے چور کرکٹر ہاردیک پانڈیا اگر شادی کرلیں تو یہ ایک پرفیکٹ میچ ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر اننیا اور ہاردیک کی شاندار کیمسٹری کی خبروں کے دوران ہی ہاردیک کی جانب سے اننیا پانڈے کو انسٹاگرام پر فالو کرنے کی خبریں بھی سامنے آگئیں۔مداحوں کی جانب سے دونوں بروکن اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا سوشل میڈیا پر بھرپور اظہار کیا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اننیا اور ہاردیک بھی اس حوالے سے کچھ سوچتے ہیں یا نہیں۔