کھیل

فائنل میں گول کرنیوالابھارتی ہاکی پلیئر بارڈر پر بوتلیں بیچتا تھا

ایشین چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں گول اسکور کرنے والے کے والد نے بیٹے کی کامیابی کی داستان سنادی

لاہور(شوبزڈیسک)ایشین چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ریکارڈ پانچویں بار فاتح بنوانے والے جوگراج سنگھ اٹاری-واہگہ بارڈر پر سیاحوں کو پانی کی بوتلیں بیچا کرتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین چیمپئینز ٹرافی میں چین کے خلاف 51ویں منٹ میں گول اسکور کرکے بھارت کو ٹائٹل جتوانے والے 27 سالہ جوگراج سنگھ اٹاری-واہگہ بارڈر پر سیاحوں کو پانی بوتلیں بیچ کر گزر بسر کیا کرتے تھے۔جوگراج کے والد سکھجیت سنگھ نے بتایا کہ تقریباََ 30 سالوں بارڈر پر بوتلیں بیچیں اور پھر بیٹا بھی خاندان کی کفالت کیلئے یہی کام کرنے لگا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت محنتی ہے، اس کے کارنامے نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، وہ بارڈر پر سیاحوں کیلئے بھارتی جھنڈے اور بوتلیں بیچا کرتا تھا ! اور دیکھو آج کیا کر دکھایا ہے۔جوگراج نے سال 2009 میں کھڈور صاحب میں بابا اتم سنگھ نیشنل ہاکی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور اگلے چار سالوں میں، اس نے نہرو کپ مقابلوں میں حصہ لیا۔ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2021-22 کے دوران انہوں نے پہلی بار بھارت کی جرسی پہنی اور ڈیبیو کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button