کھیل

 فاسٹ بولرحارث رؤف اورفین کےدرمیان جھگڑا کس بات پر ہوا؟

حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے اس موقع پر فین کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)  فاسٹ بولرحارث رؤف اورفین کےدرمیان جھگڑا کس بات پر ہوا؟معاملہ کھل کر سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کے لیے تکرار ہو گئی۔ حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے اس موقع پر فین کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی، جس کا حارث رؤف بار بار کہہ رہے تھے۔ فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے۔ حارث رؤف فین کو مارنے کے لیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر فینز نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button