کھیل

فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان کی زمبابوے کو جیت کیلئے 304رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے کامران غلام 103 رنز بناکر نمایاں رہے، صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37اور سلمان علی آغا نے 30رنز بنائے

بلاوائیو( سپورٹس ڈیسک) تیسرے اور آخری فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کامران غلام کی سنچری کی بدولت زمبابوے کو جیت کے لئے 304رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button