کھیل

فیصلہ کن ون ڈے’ پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کی جانب سے دیئے 304 رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی' کامران غلام نے 103 رنز کی شانداز اننگز کھیلی

بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک) تیسرے ، آخر ی اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے ، قومی ٹیم نے یہ سیریز 2-1سے اپنے نام کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔ 304 رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button