کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کا معاملہ، پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کر دی

پاکستان میزبانی کے لیے سعودی بولی کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، سعودی بھائیوں کی اس کوشش میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر دیاجس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے 2034ء میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ارادے کا اعلان کی حمایت کردی۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میزبانی کے لیے سعودی بولی کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، سعودی بھائیوں کی اس کوشش میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب ایک یادگار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button