کھیل

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن مکمل، آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ 3اکتوبر کو کھیلا جائیگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کل بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس بھارتی وقت کے مطابق 10:30 سے 1 بجے تک کرے گی

حیدر آباد(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت کے شہر حیدرآباد میں پریکٹس سیشن مکمل ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم نے تین گھنٹے راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدر آباد میں پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس بھارتی وقت کے مطابق 10:30 سے 1 بجے تک کرے گی۔ واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button