کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کےکچھ کھلاڑیوں کی سری لنکا روانگی

قومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئے

لاہو(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےکچھ کھلاڑیوں کی سری لنکا روانگی، اسکواڈ میں کون کون شامل ہیں ؟نام بتا دئیے گئے،رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئے۔ سری لنکا جانے والےکھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، سعودشکیل، محمدرضوان، طیب طاہر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے سری لنکا پہنچیں گے۔

لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے والے کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمدنواز،  افتخاراحمد، محمدحارث، فخرزمان، امام الحق سری لنکا میں ٹیم جوائن کریں گے۔ قومی کرکٹ اسکواڈ 18 اگست کو ہمبنٹوٹا میں اکٹھا ہوگا، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 23 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button