کھیل
قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو ایک اورمہلت دیدی گئی
پاکستانی کرکٹرزکو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اورموقع مل گیا۔قومی کرکٹرز کےفٹنس ٹیسٹ 30 ستمبرکو ہوں گے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو ایک اورمہلت دیدی گئی ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرزکو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اورموقع مل گیا۔قومی کرکٹرز کےفٹنس ٹیسٹ 30 ستمبرکو ہوں گے، 2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے۔
زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر زیادتی ہونے کے حق میں نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اسی لیے کرکٹرز کو دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔