لارڈز ٹیسٹ:سری لنکا کوانگلینڈ کے ہاتھوں 190 رنز سے شکست
سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری 'سری لنکن ٹیم 483رنز کے تعاقب میں 292 پر آئوٹ ہوگئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔سری لنکن ٹیم میزبان ٹیم کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث ملنے والے 483رنز ہدف کے تعاقب میں 292 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بولرگس اٹکنسن کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔لارڈز میں 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز53 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ سے دوبارہ شروع کی اور انگلینڈ ٹیم کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث پوری سری لنکن ٹیم 292پر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔9
ویںنمبر پر بیٹنگ کرنے والے ملن رتنائیکے نے 43رنز بنائے اسیتھافرنینڈوبغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں انگلینڈ نے سری لنکا کو لارڈز ٹیسٹ میں 190 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کے مایہ ناز بولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔