کھیل

لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کی رسائی یونیورسٹیوں تک

اس کا مقصد کرکٹ کے ٹیلنٹ کی نئی نسل کو فروغ دینا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز نے اپنے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔لاہور قلندرز کی انتظامیے نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے اپنے معروف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی رسائی کو یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد کرکٹ کے ٹیلنٹ کی نئی نسل کو فروغ دینا ہے۔اس توسیع میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو یونیورسٹی آف لاہور میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ پارٹنر شپ عالمی معیار کی کرکٹ ٹریننگ کو تعلیمی قابلیت کے جوڑنے کا حصہ ہے، تاکہ طالب علم کھلاڑیوں فیلڈ اور فیلڈ سے باہر معاونت مل سکے۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے رواں سال مئی میں کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت این ای ڈی میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر بھی زیر تعمیر ہے اور جلد ہی کام شروع کر دے گا، جس سے پاکستان بھر میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے قلندرز کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button