محسن نقوی نے قومی ٹیم کی شکست کے باوجود تعریفوں کے پل باندھ دیئے
شاباش ٹیم، ایک سخت میچ میں زبردست فائٹ کی، پلیئرز نے اپنا پورا زور لگا کر ہر ممکن فائٹ کیا' عتماد ہے کہ ٹیم کم بیک کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کرے گی: محسن نقوی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کو شکست حاصل ہونے کے باوجود بھی تعریفوں کے پل باندھ دیئے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹ سے ہرادیا اور کنگروز نے 204 رنز کا ہدف 34 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان بولرز نے میچ جیتنے کیلئے جان لگادی، چھوٹا ہدف بھی آسٹریلیا کیلئے مشکل بنادیا۔ حارث رف نے 3 ،شاہین آفریدی نے 2 ، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ سے خوش ہوگئے۔ ان کا کہنا تھاکہ شاباش ٹیم، ایک سخت میچ میں زبردست فائٹ کی، پلیئرز نے اپنا پورا زور لگا کر ہر ممکن فائٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا میچ ہی تھا، اعتماد ہے کہ ٹیم کم بیک کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کرے گی۔