محسن نقوی کا چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ؟
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور اور محسن نقوی ہیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)محسن نقوی کا چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ؟مطالبہ زور پکڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں بہت سے سیاستدانوں کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر محسن نقوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور اور محسن نقوی ہیں، جس بورڈ کےسربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، محسن نقوی کو چیئرمین کا عہدہ سازشی ٹولے نے مینڈیٹ چوری کے انعام میں دیا تھا، نااہل ٹولے نے کرکٹ کے شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے، سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پوری سازشی ٹولے کی ہونا چاہئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ مینڈیٹ چور وزیراعظم نے ملک کے تمام ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچائے ہیں، ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور اور محسن نقوی ہیں، محسن نقوی کو فوری استعفی دینا چاہیے۔